اسپین کی معروف ٹک ٹاک اسٹار پیٹریشیارائٹ جلد کے کینسر کے باعث 30 سال کی عمر میں چل بسیں۔
میڈیا کے مطابق اسپین کی معروف ٹک ٹاک اسٹار پیٹریشیارائٹ فیشن اور خوبصورتی سے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں، ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔
دوسری جانب اسپین کی معروف ٹک ٹاک اسٹار کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے بھی کر دی ہے۔

پیٹریشیارائٹ نے اپنی آخری ویڈیو انسٹاگرام پر 5 اپریل کو اسپتال کے بستر سے پوسٹ کی تھی۔
واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر 4 سال قبل جلد کے کینسر میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد سے وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لوگوں کو آگاہی دینے کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔




















