Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنیکا آسان طریقہ جانیں

کیا آپ کو پاکستان میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنیکا آسان طریقہ معلوم ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 اگر آپ بیرون ملک جاکر روزگار کمانا چاہتے ہیں تو بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کا اجازت نامہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

اگر آپ ہمارے بتاتے طریقے پر عمل کرینگے تو آپ کو انٹرنیشنل لائسنس حاصل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

لائسنس کے حصول کا طریقہ

بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے سے پہلے ان چند چیزوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔

شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ تین فوٹو کاپیاں۔

درخواست گزار کے پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی۔

پاسپورٹ سائز کی دو تصدیق شدہ تصاویر۔

درخواست دہندہ کے قومی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹو کاپی۔

میڈیکل سرٹیفکیٹ۔

اگر آپ موٹروے پولیس میں درخواست دے رہے ہیں تو بلڈ گروپ کی رپورٹ۔

ٹریفک پولیس/ موٹروے پولیس یا کسی بھی صوبے کی پولیس کی طرف سے جاری کردہ درست ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی۔

پاسپورٹ کی ایک فوٹو کاپی اور ایک درست ویزا۔

رہائشی ثبوت۔

اگر یہ چیزیں آپ کے پاس موجود ہیں تو آپ اپنے شہر کے متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس آفس جاکر انٹرنیشنل لائسنس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اور آپ کو آسانی سے انٹرنیشنل لائسنس مل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں