Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرنچ فرائز کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر؛ ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین نے فرنچ فرائز کھانے کے شوقین افراد کو خبردار کردیا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرنچ فرائز کھانے کا شوق رکھنے والوں کی نفسیاتی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں 11 سال سے زائد عمر کے ایک لاکھ 40 ہزار 728 افراد کا جائزہ لیا گیا تھا جس کے مطابق پہلے 2 سال میں فرنچ فرائز سمیت دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے سے 8 ہزار 294 افراد میں اینگزائٹی اور 12 ہزار735 افراد میں ڈپریشن رپورٹ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کے لیے تلی ہوئی چیزوں کا استعمال کم سے کم کرناچاہیے۔

ژی جیانگ یونیورسٹی کے محقق اورمذکورہ تحقیق کے مصنف یو ژانگ کا کہنا ہے کہ تلی ہوئی اشیاء سے نفسیاتی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں لیکن ان سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، تاہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت بخش زندگی اور اچھی دماغی صحت کیلئے ان کا استعمال کم سے کم ہو۔