Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورولوس عثمان میں اہم کردار ادا کرنیوالے اداکار انتقال کرگئے

ترک ڈرامہ ’’کورولوس عثمان‘‘میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار جنید آرکین انتقال کرگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار جنید آرکین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنید آرکین کی موت دل بند ہونے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جنید آرکین کا اصلی نام فخر الدین جُریکلی باتیر تھا، وہ 1937ء میں ایسکی شہر میں پیدا ہوئے تھے جبکہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1963ء میں کیا تھا۔

جنید آرکین نے ڈرامہ ’’کورولوس عثمان‘‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ سفید داڑھی والوں کے سربراہ کے کردار میں نظر آئے تھے جبکہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ کورونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تاہم صحتیاب ہوتے ہی انہوں نے دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا۔