Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغیر لائسنس کے گاڑی، موٹر سائیکل چلانے والے خبردار

بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ‏بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے کے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے 4 ہزار چالان ٹکٹس جاری کردیے ہیں.

لرنر پرمٹ رکھنے والے 22 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی ہے۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس چیکنگ کیلئے 17 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گیں۔

متعلقہ خبریں