Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زمرد خان کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں اور آخر کار جان کی بازی ہار گئیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

اداکارہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں، زمرد خان پنجابی، اردو اور پشتو فلموں کے علاوہ اسٹیج پر بھی کافی راج کر چُکی ہیں۔

انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت سی اچھی اور قابل تعریف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ان کی لازوال اداکاری کے باعث ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ زمرد خان کی نمازِ جنازہ کب ادا ہو گی اس حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔