Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک سے علیحدگی کی خبریں؛ ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا تذکرہ کیا ہے۔

صحافی نے ثانیہ مرزا سے سوال کیا کہ وہ اپنے بیٹے اور کرئیر کو ایک ساتھ کیسے منیج کر لیتی ہیں؟

تقریب کے دوران صحافی نے ثانیہ مرزا سے سوال کیا کہ وہ اپنے بیٹے اور کرئیر کو ایک ساتھ کیسے منیج کر لیتی ہیں؟— فوٹو: فائل

سوال کے جواب میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ جیسے وہ (شعیب ملک) منیج کرتے ہیں ویسے ہی منیج کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سوال شعیب ملک سے بھی پوچھیں تو میں بھی آپ کو جواب دے دوں گی۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ پچھلے کچھ ماہ سے میڈیا میں ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، تاہم اب تک اسٹار جوڑی نے افواہوں پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار کیا نہ ہی  تصدیق یا تردید کی۔