Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکارہ و اداکارہ نے خودکشی کرلی

کوریا کی معروف گلوکارہ ہائی سو نے خودکشی کرلی ہے۔

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ گلوکارہ کی لاش پولیس کو دو روز قبل ملی لیکن اس وقت اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ہائی سو نے خودکشی سے قبل ایک خط لکھا تھا جو پولیس کو ان کی لاش کے پاس سے ملا ہے۔ پولیس نے اس خط کو عوام کے سامنے لانے سے گریز کیا ہے۔

کورین گلوکارہ نے خودکشی کرلی

اس سے قبل یہ رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ ایک گلوکارہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی، جس نے مبینہ طور پر خودکشی ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں قتل کے امکانات کو رد نہیں کیا ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔