کیا آپ جانتے ہیں کہ بہن بھائیوں میں کس نمبر کے بچے کا آئی کیو لیول سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاندان میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا آئی کیو لیول دیگر بچوں سے 1.5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں 20 ہزار لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا جس سے معلوم ہوا کہ پہلے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے دوسرے بچے سے 1.5 گنا زیادہ تھا جبکہ دوسرے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے تیسرے بچے سے زیادہ تھا۔
محققین کا کہنا ہے کہ ہر خاندان کے حوالے سے کہنا مشکل ہے لیکن تحقیق نے اوسطاً نتیجہ اخذ کیا ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے بچے کا آئی کیو لیول زیادہ ہونے کی وجہ ماں باپ کی زیادہ توجہ ہوتی ہے کیونکہ والدین اپنے پہلے بچے کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر زیادہ زور دیتے ہیں۔




















