Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے ملک کے کن علاقوں میں خطرناک بارش کی پیشگوئی کردی؟

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں خطرناک بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے اس وقت سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر ہے جس میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کل نواب شاہ میں 44 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔