شہرقائد میں آج سے دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کے باعث کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم و مرطوب رہے گا۔
شہر قائد میں آج درجہ حرارت 35 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 38 تا 39 ڈگری تک محسوس کی جائے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں مطلع صاف رہے گا تاہم 13 سے 15 ستمبر کے دوران شہر میں بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔



















