Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج مطلع ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں

شہرقائد میں آج مطلع ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، تاہم  رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔