Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان نے معروف بھارتی اداکارہ سے خفیہ تیسری شادی کرلی؟

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کیساتھ افئیر کی خبروں میں رہنے والی فاطمہ ثنا شیخ کی اداکار کے ساتھ نئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

اداکار اس ویڈیو میں فاطمہ ثناء کے ہمراہ ’پیکل بال‘ کھیل رہے ہیں اور دونوں فنکاروں کے چہرے واضح طور پر عیاں ہیں۔

ویڈیو میں عامر اور فاطمہ ثناء نیٹ کی ایک جانب کھڑے ہیں اور ایک بال کو کھیلنے کے لیے اچانک دونوں فنکار ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں پھر فاطمہ انکو مسکراتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے معذرت کرتی ہیں اور دونوں پھر سے کھیل میں مگن ہوجاتے ہیں۔

عامر خان اور فاطمہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ 2016 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں دکھے تھے جس میں فاطمہ نے اداکار کی بڑی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔