Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جبکہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر  کمی کی گئی ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پانچ بنیادی اشیاء پر حکومت کی خصوصی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں