Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ کی جان کو کس سے خطرہ ہے؟ سیکیورٹی سخت

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے اپنی سیکیورٹی سخت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے مولانا فضل الرحمان و دیگر کی جانب سے دھمکی موصول ہونے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے پرائیویٹ سیکیورٹی ہائیر کرلی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں انکے شوہر بلال شاہ اور  چند سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیکھا گیا۔

 اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان و دیگر کی جانب سے تھریٹ ملنے کے بعد پرائیویٹ سیکیورٹی ہائیر کرلی ہے۔

انکی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسہ جاری ہے۔