Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

بڑی عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالاضحٰی پرتنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سرکاری ملازمین کو23 جون تک تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ اور پینشن ایڈوانس دینے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری خزانہ پنجاب نے جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں