Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی بڑی شخصیت گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو وفاقی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے، وہ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں پیشی کیلئے آئے تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔

پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں