Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیف آرگنائزر مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز نے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا ہے، مریم نواز نے سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کوعہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کر کے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دونوں صوبائی عہدیداروں نے سندھ بلدیاتی انتخابات میں بھی اہم کارکنان کے پارٹی کو خیر باد کہنے پر انہیں نہیں روکا نا ہی قیادت کو کچھ آگاہ کیا۔

مریم نواز نے سینئر رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ کے لوگوں نے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کی تو شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کیا کررہے تھے؟

متعلقہ خبریں