Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں اور گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 جون سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے گرمی کی لہر میں کمی اور بالائی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 25 تا 30 جون اسلام آباد، مری، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ گلگت بلتستان، چترال، سوات سمیت خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔

25 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 26 جون سے 29 جون کے دوران بارکھان، سبی ،نصیرآباد، زیارت، ژوب اور زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں