Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوفانی بارش برسانے والا سسٹم؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارش برسانے والے سسٹم سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی کسیاتھ بارشیں ہونگی۔

اس کے علاوہ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہاراور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت اورکوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورمرطوب رہے گا۔

اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکہ موسمیات نے ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ڈی جی خان، بھکر اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں ، جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔

کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔