Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کون؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

گزشتہ دنوں کراچی کے جناح اسپتال میں جبران اور  سحرش نامی لڑکا لڑکی  متوفیہ کو مردہ حالت میں اسپتال چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کی خبر عام ہوتے ہی پولیس حکام کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں لڑکی کا نام عائشہ معلوم ہوا تھا تاہم اب متوفیہ کے حوالے سے اہم معلومات منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

عائشہ کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور وہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں رہائش پذیر تھیں۔

عائشہ ایک ٹک ٹاکر ہے جسکا ٹک ٹاک اکاؤنٹ  ’a.ajanukijanparizadi.com‘ ہے جبکہ اس پر نام’جانو کی جان‘  درج ہے ، اس کے چار ہزار325 فالوورز ہیں جبکہ اس کے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد  لائکس ہیں۔

متوفیہ نے مرنے سے چند دن قبل ایک بلیک اینڈ وائٹ ٹک ٹاک ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں وہ چند افسردہ اشعار پر غمگین تاثرات دے رہی تھیں۔

عائشہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پہلی ویڈیو 24 اکتوبر 2022 کو اپلوڈ ہوئی جبکہ آخری ویڈیو مردہ حالت میں اسپتال لانے سے 2 دن قبل کی ہے۔

متوفیہ ٹک ٹاکر اکثر گانوں اور اشعار پر لپ سنکنگ کرتی اور چہرے کے تاثرات دیتی دکھائی دیتی تھیں۔

واضح رہے عائشہ کے انتقال کے بعد ان کی ساس نصرت ثوبیہ اور شوہر محمد عادل سے تفتیش جاری ہے۔