Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شکیل کراچی میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا جبکہ وہ ملیر کینٹ میں رہائش پذیر تھے۔

فائل فوٹو۔

اداکار کافی عرصے سے علیل اور گزشتہ 4 روز سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

انہوں نے سوگواران میں بیٹے اور بیٹی کو چھوڑا ہے جبکہ ان کی بیٹی سعودی عرب سے آج رات کراچی پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ اداکار شکیل نے ڈرامہ سیریل “انکل عرفی“سے شہرت حاصل کی تھی۔