پاکستانی کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر مشہور ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ جنت مرزا نے نجی ٹی وی کے پروگرام “ٹاک ٹاک شو” میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے حسن چوہدری کے ساتھ انٹرویو کے دوران مختلف موضوع پر بات کرتے ہوئے اہم انکشافات بھی کیے۔
انٹرویو کے دوران میزبان کے شادی سے متعلق سوال پر جنت مرزا نے کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میری شادی کو لے کر کیوں اتنے فکر مند ہیں، مجھے میری ڈگری لینے دو پھر میں شادی کروں گی اس کے علاوہ، میں وہی کروں گی جو میرے والدین میرے لئے طے کریں گے۔’
جنت مرزا نے اپنے سابقہ منگیتر عمر بٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ آپ کی پسند ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ طویل عرصے تک کسی شخص کے ساتھ نہیں چل سکتے، تو اپنے تعلقات کو اچھے طریقے سے ختم کردیں نا کہ کوئی ڈرامہ کریں’۔
اداکارہ نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘امید ہے کہ میں اب گھر والوں کی مرضی سے شادی کروں گی اور تصاویر میرے نکاح کے بعد ہی سامنے آئیں گی’۔
انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں، میں اپنے جیون ساتھی کی خوبصورتی کے بارے میں بہت سوچتی تھی لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ آپ کے والدین آپ کے لئے ایک بہتر شخص تلاش کر سکتے ہیں، ہمیں ایسے ساتھی کو تلاش کرنا چاہیے جو آپکی عزت کرے۔ اچھی شکل کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے کیونکہ اگر کوئی شخص اچھا نظر آتا ہے تو وہ اپنی دلکش شخصیت کے غرور یا انا میں آپ کو نیچا دکھاتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ جنت مرزا نے اپنے دوست عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہونے کے بعد دونوں نے چند ماہ قبل اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا۔




















