Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ پرویز الہیٰ نے اہم اعلان کردیا

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے کیمپ جیل لاہور میں دوبارہ ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت کی ملاقات سے قبل ڈاکٹرز نے چوہدری پرویزالہٰی کا طبی معائنہ بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے 19 جون کو بھی پرویزالہیٰ سے جیل میں ملاقات کی تھی، تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویزالہٰی کو ق لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی تاہم چوہدری پرویزالہٰی نے فی الحال تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ خبریں