Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل، استحکام پاکستان پارٹی نے بڑا سرپرائز دیدیا

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کا مستقبل سنوارنے کا عزم لئے اہم شخصیات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے لگیں، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہوں پر استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ لبرٹی، مین بلیووارڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مزنگ، فیروزپور روڈ پر پارٹی پرچموں کی بہار نظر آرہی ہے۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے امید سے عمل تک قوم کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ پارٹی جلد سیاسی میدان میں اترے گی، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان کی قیادت میں آنے والاوقت ہمارا ہوگا، ہم بکھرے ہوئے خوابوں کی تعبیر دینے جارہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے موجود حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں عوام کا برا حال ہوگیا، یہ لوگ نالائقیوں میں چیمپئن کے بھی چیمپئنز نکلے۔

متعلقہ خبریں