Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتظامیہ نے ہم پر من گھڑت الزامات لگائے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ہم پر من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے میں نہ ہم ملوث تھے نہ ہیں، میں 9 تاریخ کو ملتان میں موجود ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں نے پاکستان کا ہر محاذ پر دفاع کیا، میں نے اور میرے بیٹے نے سر تسلیم خم کرلیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتظامیہ نے ہم من گھڑت الزامات لگائے، ہم انکا سامنا کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ مسلم امہ اضطراب دیکھائی دے رہی ہے۔ 2 ارب لوگوں کے دل جلائے گئے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ہر طرف پر امن احتجاج ریکارڈ کروائے جارہے ہیں، مجھے خوشی ہے پاکستان تحریک انصاف نے جمعے کے روز احتجاج کی کال دی، میری درخواست تمام علماء سے ہے کہ جمعے کے خطاب میں اس کی مذمت کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام او آئی سی کے منسٹرز نے میری ہاں میں ہاں ملائی، فیصلہ ہوا ہر سال 15 مارچ کو اسلام و فوبیا کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز بھی ہمیں حاصل ہے، قرارداد سے بڑھ کر منصوبہ بندی کی جاتی تو یہ نہ ہوتا، انکو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ امت مسلمہ کو اشتعال دلوائے۔

متعلقہ خبریں