Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کے یوم آزادی پر وزیراعظم کا جوبائیڈن اور امریکی عوام کے نام تہنیتی پیغام

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے امریکہ کے یوم آزادی پر صدر جو بائیڈن اور امریکی عوام کے نام تہنیتی پیغام دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سال کے دوران امریکہ دفاع تجارت اور معیشت میں اہم شراکت دار رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کے بڑے تجارتی اور دفاعی اداروں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بھرقرار کریں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کا 247واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منایا گیا اس روز امریکی ثقافت کا خاص اظہار باربی کیوز کے اہتمام، پریڈز اور آتش بازی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

4 جولائی کو امریکہ کا یومِ آزادی منانے کی ابتداء تب ہوئی جب امریکہ کی دوسری کانٹی نینٹل کانگریس نے 1776 میں اعلانِ آزادی کو متفقہ طور پر منظور کر لیا اور یوں امریکی نو آبادیوں نے سلطنتِ برطانیہ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

اس کے ایک سال بعد “لائبریری آف کانگریس” کے مطابق، فلا ڈلفیا میں امریکہ کا یومِ آزادی منایا گیا۔

متعلقہ خبریں