Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہاتھوں کی رنگت نکھارنے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

خواتین اپنے چہرہ کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہیں لیکن ہاتھوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں دیکھاجائے توہاتھ سب سے زیادہ استعمال میں آتے ہیں اسی لیے ان کی جلد بری طرح سے متاثر ہونے لگتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ چہرے کی جلد کے ساتھ ہاتھوں کا بھی خیال رکھا جائے۔

ہاتھوں کی حفاظت کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح  کی مصنوعات دستیاب ہیں لیکن ان میں کیمیکل کی وجہ ان کا طویل مدت تک استعمال جلد کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں پر گھر میں موجود چند اجزاء سے ہاتھوں کی حفاظت کا طریقہ بتایا جارہا ہے جس سے نہ صرف ان کی رنگت نکھر جائے گی بلکہ یہ نرم و ملائم بھی ہوجائیں گے۔

 لیموں کی افادیت سے کون واقف نہیں، یہ ایک ایسی سبزی ہے جوآپ کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ جلد کی رنگت نکھارنے اور دیگر مسائل کے حل میں بے مثال ہے۔

دوچائے کا چمچ لیموں کارس میں  شہد اور بیکنگ سوڈا کی تھوڑی سی مقدار شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ اب انہیں ہاتھوں پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، اسے ہاتھوں پر 5-10 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، آخر میں،  نیم گرم پانی میں اپنے ہاتھوں کو دھولیں۔ یاد رکھیں کہ اس کے بعد صابن کا براہ راست استعمال نہ کریں ۔

لیموں: لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ جلد پر سیاہ دھبوں دور کر کے رنگت نکھرتا ہے۔

شہد: شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہاتھوں کی جلد پر موجود جھریوں کو کم کرتا ہے۔

بیکنگ سوڈا: یہ جلد کو ایکسفولیئٹ کرتا ہے اور جلد پر میل کو دور کر کے اسے صاف کرتا ہے۔