Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ کو کیا تحفہ بھیجا؟

 بالی وڈ اداکارہ عالیہ اور رنویر سنگھ کی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

تاہم اداکارہ دیپیکا نے فلم کی ریلیز سے قبل عالیہ کے لیے تحفہ بھیجا ہے۔

عالیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دیپیکا کے تحفے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اداکارہ دیپیکا نے عالیہ کو ایک کاسمیٹک پراڈکٹ بھیجا ہے۔

پروڈکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا ’بریز‘کے لیے دیپیکا کا شکریہ۔

اس فلم میں عالیہ اور رنویر کے ساتھ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیہ بچن بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

 بالی وڈ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں۔

کرن جوہر نے 7 سال بعد ڈائریکشن کی فیلڈ میں واپسی کررہے ہیں۔

عالیہ ہالی وڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں جیمی ڈورنین اور گال گڈوٹ کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

 اس کے علاوہ عالیہ بھٹ فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ میں پرینکا چوپڑا اور کیٹرینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گی۔

واضح رہے یہ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں