Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنت مرزا نے بالی ووڈ کے کس معروف اداکار کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکار کارتک کیساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا۔

حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے یش خان نے بالی وڈ فلم کی آفر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یش خان نے مجھے بتایا کہ آفر بالی ووڈ اداکار کارتک کے ساتھ مرکزی کردار کی تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں بھارت جاکر کام نہیں کرنا چاہتی، میں بھارت کبھی بھی نہیں جانا چاہتی۔

جنت مرزا نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کیلئے اول تو والدین نہیں مانیں گے اور دوسرا پھر میرا اپنا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کیلئے نہیں مانتا۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی ڈراموں ’ پری زاد‘ اور  ’ہم کہاں کے سچے تھے ‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن زیادہ تر جاپان میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے ان ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، بعد ازاں انہیں ان ڈراموں کی مقبولیت دیکھ کر افسوس بھی ہوا۔