محققین نے رواں سال کے 3 جولائی کو دنیا کا گرم ترین دن قرار دیا ہے جس میں اوسط درجہ حرارت 17.01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی مرکز برائے ماحولیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال 3 جولائی کو اوسط درجہ حرارت 17.01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 19 ویں صدی کے آخر سے لے کر اب تک سب سے زیادہ ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج اور قدرتی موسمیاتی ایونٹ ایل نینو کا مجموعہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت اگست 2016 میں 16.92 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔















