Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہدا سے اصل پیار ان کے ورثاء کے حقوق کا تحفظ ہے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہدا سے اصل پیار ان کے ورثاء کے حقوق کا تحفظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا کا دورہ کیا ہے، آر پی او شارق کمال صدیقی نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز موجود تھے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ویلفیئر بروقت ترقی ہمارے ذمہ ہے، ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا سے اصل پیار ان کے ورثاء کے حقوق کا تحفظ ہے، شہدا کے ساتھ دیگر ملازمین کو گھر دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا سروس اسٹرکچر بنا رہے ہیان جس میں کسی کا استحصال نہ ہو، پی ایچ پی، سپیشل برانچ اور ٹریننگ سکولز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پولیس میں ترقیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپکی اور آپکے خاندان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، آپ اپنی ذمہ داری کو دیانت داری سے پورا کریں، میرٹ و انصاف سے لوگوں کے دلوں میں اپنی تصویر نقش کریں، یقین ہے کہ آپ نئے جذبے سے کام کریں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مظلوموں کا ساتھ دیں تو آپ پر رحمتیں نازل ہوتی ہیں، اچھا لیڈر اپنے ماتحتوں کا اعتماد بحال رکھتا ہے، اپنے دائرہ اختیار میں محنت و لگن سے کام کریں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے افسران کو نئے عہدے کے رینک بھی لگائے اور تقریب کے بعد آئی جی پنجاب تمام جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

متعلقہ خبریں