سشمیتا سین اس وقت یورپ میں چھٹیوں پر ہیں اور وہ اب پیرس پہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی علیسہ سین کے ساتھ ایک تفریحی ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس کی ہے۔
اس ویڈیو کو اداکارہ اور ان کی بیٹی کو پرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
View this post on Instagram
سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اپنی بیٹی کی خواہشات کو پورا کرنے کا اظہار کیا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی علیسہ اب بیرون ملک تعلیم حاصل کریں گی لیکن وہ کون سا ملک ہوگا یہ اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔
سشمیتا سین غیر شادی شدہ ہیں اور دو گود لی ہوئی بیٹیوں، 23 سالہ رینی سین اور 13 سالہ علیسہ سین کی ماں ہیں۔ 2021 میں ان کے بریک اپ کے بارے میں بات کرنے کے بعد وہ اکثر اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ نظر آتی ہیں۔
View this post on Instagram
کام کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو سشمیتا نے آریہ سیزن 3 کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ وہ تالی میں بھی نظر آئیں گی، جس میں وہ ٹرانسجینڈر کارکن شریگوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram















