سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلانیہ نرخ دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے آبادگاروں اور کسانوں کو کپاس کے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلانیہ نرخ نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ان کو اعلانیہ امدادی قیمت 8500 روپے فی من کے مطابق ادائیگی نہیں کر رہی، آبادگاروں اور کسانوں کو ان کا پورا حق ملنا چاہیے، وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلانیہ نرخ دلوانے کے لیے اقدامات کرے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آبادگاروں اور کسانوں کی مایوسی دور کرنے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں، صوبائی حکومتیں بھی کاشتکاروں کو ان کا پورا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، سندھ حکومت کو خاص طور پر ہدایت کرتا ہوں کہ کسانوں کو ان کا حق دلوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔



















