Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں کل تعظیم قرآن کا دن منایا جائے گا، ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کل تعظیم قرآن کا دن منایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کل تعظیم قرآن کا دن منایا جا رہا ہے، ہم قران پاک کی بیحرمتی کے تمام واقعات کی مزمت کرتے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سوئس وزیر خارجہ 7 سے 9 جولائی پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ فیڈرل قونصل کلاسز اسلام آباد میں وزیر ماحولیات شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

سوئس وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے دی تھی۔

ضرور پڑھیں؛ قرآن پاک کی بےحرمتی :حکومت کا 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

متعلقہ خبریں