Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاجول نے مادھوری ڈکشٹ کے متعلق کیا کہا؟ جانیئے

کاجول اور مادھوری ڈکشٹ انٹرٹینمنٹ انڈسٹڑی کی دو باصلاحیت اداکارائیں ہیں۔ یہ دونوں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان تمام سالوں کے بعد بھی، ان کی اداکاری کی مہارت ان کے مداحوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔

وہ دونوں اکثر 1990 کی دہائی میں ایک جیسے کرداروں کو حاصل کرنے کے لیے مدمقابل نظر آتے تھے۔

کاجول نے کبھی بھی اپنی ہم عصر مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اسکرین شیئر نہیں کی تاہم، ان کے شوہر اجے دیوگن نے مادھوری کے ساتھ چند فلموں میں کام کیا ہے لیکن حال ہی میں، کاجول نے اپنی ہم عصر مادھوری ڈکشٹ کو ‘انڈر ریٹیڈ ایکٹر’ قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کاجول سے کہا گیا کہ وہ ایک انڈر ریٹیڈ اداکار کا نام بتائیں جس نے اس قسم کے کردار حاصل نہیں کیے جس کے وہ حقدار ہیں۔ کاجول نے جواب دیا کہ اگر وہ مختلف قسم یا کرداروں کی بات کر رہے ہیں، تو انڈرریٹڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ہوں گی۔

کاجول اور مادھوری ڈکشٹ کو پچھلے سال ڈیزائنر کی رہائش گاہ پر منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں دیکھا گیا تھا یہاں تک کہ کاجول نے ڈانس فلور سے مادھوری کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں وہ مشہور ٹریک ‘ڈانسنگ کوئین’ گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

جو کہ بعد میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی اور کاجول نے کیپشن میں مادھوری کو ’ڈانسنگ کوئین‘ کہا تھا۔

کاجول اس وقت لسٹ اسٹوریز 2 میں اپنے کردار کے لیے تعریف حاصل کر رہی ہیں اسکے علاوہ اداکارہ  ’’دی ٹرائل‘‘ کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں جو کہ 14 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں