بالی ووڈ کی خوبرو اور مقبول اداکارہ شردھا کپور نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور جاپانی اسپورٹس برانڈASICS نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کو ہندوستانی مارکیٹ کے لیے اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اس تعاون سے شردھا کپور اب بھارت میں اس برانڈ کے جوتے اور خواتین کے کھیلوں کے لباس کی تشہیر کریں گی، جس کا مقصد بھارت میں اس برانڈ کی موجودگی کو بڑھانا اور فٹنس کی شوقین خواتین میں اس کے ملبوسات کے حوالے سے دلچسپی اور رسائی کو بڑھانا ہے۔
View this post on Instagram
شردھا کپور کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کو دیکھتے ہوئے اس جاپانی برانڈ نے بھارت میں انہیں اپنا ایمبیسیڈر بنایا ہے ۔
واضح رہے کہ شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور صرف انسٹا گرام پر ان کی انہیں 82 ملین لوگ فالو کر رہے ہیں۔















