بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے بطور پروڈیوسر باصلاحیت اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ ’’دو پتی‘‘ کا اعلان کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے بلیو بٹر فلائی فلمز کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت یہ فلم بنائی جائے گی۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے کریتی نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ یہ فلم نیٹ فلیکس انڈیا پر ریلیز کی جائے گی ۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ کریتی سینن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس، بلیو بٹر فلائی فلمز کے لوگو کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سفر اور نئے پروڈکشن ہاؤس کے متعلق ایک خوبصورت اور پیار بھرا پیغام بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ کریتی سینن اور کاجول نے پہلی بار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دل والے میں کام کیا، جس میں شاہ رخ خان اور ورون دھون بھی اہم کرداروں میں تھے۔
علاوہ ازیں کریتی سینن انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے پربھاس اور سیف علی خان کے ساتھ اپنی نئی فلم آدی پورش کے لیے سرخیوں میں رہی ہیں جبکہکاجول اس وقت لسٹ اسٹوریز 2 میں اپنے کردار کے لیے تعریف حاصل کر رہی ہیں اسکے علاوہ اداکارہ ’’دی ٹرائل‘‘ کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں جو کہ 14 جولائی کو ریلیز ہوگی۔















