پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ ممتاز مانیکا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ملاقات کی۔

بعدازاں میاں فرخ ممتاز مانیکا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا اور جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔



















