بالی وڈ کے اسٹار رنویر سنگھ نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں اور اس موقع ان کی کچھ ایسی نایاب تصاویر اور ویڈیوسامنے آئی ہیں جنہیں مداحوں نے آج تک نہ دیکھا ہوگا۔
بھارتی فلم نگری کے اسٹار رنویر سنگھ کی پیدائش 6 جولائی 1985 کو فلم سٹی ممبئی میں ہوئی۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم بینڈ باجا بارات سے کیا جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما جلوہ گرہوئیں۔ اس کے بعد رنویر نے بالی وڈ کو ایک کے بعد ایک اچھی فلمیں دیں جن میں باجی راؤ مستانی اور بے فکرے جیسی فلموں نے فلمی شائقین کا دل جیتا۔
View this post on Instagram
رنویر سنگھ کا شمار بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور اداکار انڈسٹری میں اپنے چٹکلوں اور مزاحیہ حرکتوں سے بھی جانے جاتے ہیں۔
View this post on Instagram















