Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی انتقام لینے کے لیے نوازشریف کے خلاف کیس بنایا گیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑسےمخالفین پر جھوٹے کیسزبنائے گئے۔ 

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزب نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ سیاسی انتقام لینے کے لیے نوازشریف کے خلاف کیس بنایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور احتساب عدالت کا فیصلہ آیا ہے، احتساب عدالت کا فیصلہ کہہ رہا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ فیصلےمیں ہے کہ چار سال میڈیا کی زبان بندی کیلئے ہر حربہ استعمال کیاگیا، چورچور،جھوٹ جھوٹ کابیانیہ بنانےوالوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں پلاٹ کےحوالےسےکیس بنایاگیا، لاہورہائی کورٹ کی اجازت پرنوازشریف علاج کیلئےبیرون ملک گئے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑسےمخالفین پر جھوٹے کیسزبنائے گئے۔

انھوں نے کہا کہ عدالت نے آج تین بارمنتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کردیا ہے، جھوٹ بولنے والوں کے لیے آج فکر کا لمحہ ہے جو جھوٹ بول بول کر لوگوں کی ذہن سازی کیا کرتے تھے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ آج احتساب کا فیصلہ یہ کہہ رہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے یہ کیس ان پربنایا گیا ہے اور واضح طورپرلکھا ہے کہ جب میرشکیل الرحمان کو بری کیا گیا میرٹ پر جب ان کا کیس سنا گیا تو اس میں خاص پرلکھا گیا کہ کوئی مس یوزآف اتھارٹی کوئی کرپشن کے شواہد ملے نہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ نوازشریف باہر چلے گئے تو ان کیس بنا دیا گیا اس کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور پورے پراسس میں انھیں اشتہاری ڈکلیئر کیا گیا۔ شہزاد اکبر آج پاکستان میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں۔

متعلقہ خبریں