Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فوادچوہدری، اسلم اقبال اور فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فوادچوہدری، اسلم اقبال اور فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں فواد چوہدری، اسلم اقبال، فرخ حبیب، حسان نیازی، مراد سعید اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 مقدمات میں سابق پی ٹی آئی رہنماوں کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

پولیس نے 9  مئی واقعات پر گرفتار نہ ہونے پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی استدعا کی تھی جسے عدالت کے جج عبہر گل نے منظور کرلیا ہے۔

تین مقدمات تھانہ سرور روڈ، ایک مقدمہ نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔

متعلقہ خبریں