Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میری عمر کی آپکی چھوٹی بہن ہے؟ ادیتیا کے سوال پر کترینہ کا دبنگ جواب

ادیتیا رائے کپور نے کترینہ کیف سے ان کی چھوٹی بہن سے متعلق سوال پوچھا تو کترینہ نے بھی دبنگ جواب دے دیا۔

اداکار بننے سے قبل ادیتیا رائے کپور ایک نجی ٹی وی میں بطور وی جے کام کیا کرتے تھے۔

ان کے اسی دور(2006) کی  ایک ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی جس میں وہ اداکارہ کترینہ کیف کا انٹرویو کر رہے ہیں۔

مذکورہ انٹرویو کے دوران ادیتیا رائے کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ اور بہنوں سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ آپ کا خاندان بڑا ہے، 7 بہنیں ہیں، کیا ان میں سے میری عمر کی کوئی خوبصورت چھوٹی بہن ہے آپ کی؟

وائرل ویڈیو:

اس سوال کے جواب میں کترینہ کیف نے بھی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا یہ اشارہ ہے کہ میں بڑی عمر کی ہوں، آپ کی عمر کیا ہے؟ جس پر ادیتیا نے جواب دیا کہ میری عمر 20 برس ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

واضح رہےکہ کترینہ کیف اور ادیتیا رائے نے 2016 کی فلم فتور میں ساتھ کام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں