Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار کے بیٹے کی جانب سے ہراساں کرنے کا معاملہ، بھارتی اداکارہ نے حقیقت بتادی

بھارتی اداکارہ کریتی شیٹی نے ایک بڑے اداکار کے بیٹے کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کریتی شیٹی نے کہا کہ یہ دعوے غلط ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ایسی کوئی بات اشارتاً بھی کہنے کی کوشش نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ براہ کرم فضول کہانیاں گھڑنا بند کردیں، غلط معلومات پھیلانا بند کریں

واضح رہے کہ یہ افواہیں یہاں تک بڑھ چکی تھیں کہ دعویٰ کیا جا رہا تھا بڑے اداکار کا بیٹا ہر جگہ کریتی کا پیچھا کرتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں