Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو تاریخی دھچکا

انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی دھچکے کا سامنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم اپیلٹ کورٹ نےگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ جی بی کے انتخاب کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی ہے۔

  شیڈول کے مطابق بارہ جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے، تیرا جولائی کوگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب پر پی ٹی آئی میں فارورڈ گروپ بن گیا ہے اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی تین حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

پہلا گروپ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کا ، دوسرا سابق وزیر خزانہ جاوید منوا اور تیسرا سابق وزیرصحت گلبر خان کا گروپ بن گیا  جبکہ پی ڈی ایم کے اراکین اسمبلی کا اتحاد برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں