عالمی بینک نے خیبرپختونخواہ کے فلاحی منصوبے کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں بتایا گیا کہ منظور کردہ رقم شہریوں کے لیے لازمی خدمات پر خرچ کی جائے گی، فاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں یہ رقم صحت اور انتظامی امور کے لیے استعمال ہو گی، یہ منصوبہ ماں بچہ صحت کے لیے وقف کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان اضلاع میں قائم ویلفیئر سینٹرز کے تین لاکھ بچوں پر یہ رقم خرچ ہو گی، صحت سے متعلق ان مراکز میں پانچ بار بچوں کو لانے پر 12 ہزار روپے متعلقہ خاندان کو ملیں گے، اس رقم کی تقسیم سے ان غریب خاندانوں کی مالی صورتحال بھی بہتر ہونے کا امکان ہے۔



















