بالی وڈ اداکارہ سمانتھا مایوسیٹس نامی ایک نایاب آٹو امیون بیماری کی زد میں ہیں۔
اداکارہ سمانتھا اپنی اس بیماری کی وجہ سے کافہی مشکلات کا سامنا کیا۔
تاہم اپنی صحت کے حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اب وہ نارمل ہیں اور ان کی طبیعت بھی کافی حد تک بہتر ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا کہ میں بڑی مشکل سے اب نارمل ہو گئی ہوں اور اس کے لیے میں نے بہت جدوجہد کی اور نمک، چینی اور اناج سے مکمل پرہیز کیا۔
واضح رہے اداکارہ سمانتھا ان دنوں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ خوشی کی شوٹنگ کر رہی ہیں بلکہ وہ راج اور ڈی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی سیٹاڈل ویب سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں۔















