پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی کی شوہر علی انصاری کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر علی انصاری کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو دونوں اداکاروں کو ایک مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
دونوں اداکار مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
View this post on Instagram




















