جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ لی سانگ یون کا پرفارمنس سے قبل انتقال ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر گمچیون کے کلچر سینٹر میں گلوکارہ لی سانگ یون نے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔
اداکارہ اپنی پرفارمنس سے چند منٹ قبل ہی غائب ہوگئیں تھیں اور نام پکارنے کے باوجود اسٹیج پر نہ آنے کے باعث ان کی تلاش شروع کی گئی تو وہ باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اسٹاف ممبر نے گلوکارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
واضح رہے کہ 46 سالہ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں، انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔




















