Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینسر کے مرض میں مبتلا معروف اداکار فردوس جمال کس حال میں ہیں؟ نئی ویڈیو دیکھ کر مداح حیران

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے نے والد کی ویڈیو جاری کردی۔

گزشتہ روز فردوس جمال کے بیٹے بلاول فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے والد کو مسکراتے اور اپنا طبی معائنہ کرواتے دکھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے دعائیہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک میرے پیارے والد کو سلامت رکھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی مداحوں اورانکے چاہنے والوں کی جانب سے فردوس جمال کی صحت اور تندرستی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال حمزہ فردوس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج  شوکت خانم اسپتال میں چل رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Firdous (@hamzafirdousofficial)